"عمران خان 4ہزارملازمین فارغ کرکےکہتےہیں گھبرانا نہیں"

Nov 29, 2020 | 14:26:PM
  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) امیرجماعتِ اسلامی و سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

تیمر گرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق  کا کہناتھا کہ  اپوزیشن کا مل کر بیٹھنا ان کا حق ہے۔پی ڈی ایم والے کہتے ہیں ملک میں بہتری لائیں گے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے پہلے وہاں بہتری لاکر دکھائیں۔عمران خان کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔لاکھوں نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والی اسمارٹ حکومت نے اسٹیل مل کے 4 ہزار سے زیادہ ملازمین فارغ کر دیئے۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان میں جو ظلم ہو رہا ہے وہی ناانصافی و زیادتی سندھ میں ہو رہی ہے۔جماعتِ اسلامی اسلام اور قرآن کا نظام لائے گی، سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے غلط انداز میں نمٹ رہی ہے، یہ لوگ سکول کو بند کرنا واحد حل سمجھ رہے ہیں۔