"حکومت اور اپوزیشن دونوں احساس کریں":یاسمین راشد

Nov 29, 2020 | 14:41:PM

(24نیوز)وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کم ہونے کی بجائے پھیل رہی ہے۔حکومت اور اپوزیشن دونوں کو کورونا کی ایس او پیز پر عمل درآمد کا احساس ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق کہا کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ویکسین نہیں آجاتی کورونا وائرس کے خاتمےکاحتمی وقت نہیں دے سکتے۔یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کل سے ملتان کے جلسے کے حوالے سے شوروغل مچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی اجتماعات ہوں گے وہاں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد بڑھے گی، جلسے جلوسوں کے لئے بہت وقت پڑا ہے، زندگی رہی تو سب کچھ کریں گے۔

وزیرِ صحت پنجاب نے پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ماسک پہننے کے باوجود بلاول صاحب کو کورونا ہو گیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ  سماجی فاصلے اور سینی ٹائزر کا استعمال مزید حفاظت کرسکتا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں