بلاول ،مریم اور مولانا غدار ہیں،فوری گرفتارکیاجائے:خرم شیرزمان

Nov 29, 2020 | 14:59:PM

 (24نیوز)رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نوازاپنے دولت بچانے میں مصروف ہیں،یہ ملک کے ساتھ غداری کررہے ہیں۔پنجاب حکومت سے کہتا ہوں کہ  پی ڈی ایم کے 12 رہنماؤں کو فوری  گرفتار کیا جائے۔

تحریکِ انصاف سندھ کے سینئر رہنما خرم شیرزمان نے انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ سعید غنی کے سکولز میں گدھے بندھے ہوئے ہیں۔سندھ کے  وزراء صوبے میں کام کرنے کی بجائے ملتان میں جلسے کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں۔بلاول ہاؤس کے کتوں کو کورونا سے بچانے والوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔ پی ڈی ایم کا ٹارگٹ عمران خان ہیں لیکن پوری قوم ان کا یہ خواب پورا نہیں ہونے دے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ عمران خان کے اقدمات سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ دنیا بھر میں وزیرِ اعظم کے اقدامات کو سراہا جارہا ہے۔

کھلاڑی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مریم صفدر نواز شریف اور شہباز شریف  جبکہ بلاول زرداری اپنے والد آصف علی زرداری کی دولت بچانا چاہتے ہیں۔ اس وقت ملتان میں 70 فیصد ہسپتال بھر چکے ہیں اور  کراچی میں بیڈز بھی موجود نہیں۔


 

مزیدخبریں