پاکستان میں کرونا ویکسین مارچ تک آ جائے گی، فیصل سلطان

Nov 29, 2020 | 15:33:PM
پاکستان میں کرونا ویکسین مارچ تک آ جائے گی، فیصل سلطان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہماری اپنی بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی لہر شدید ہوئی، پاکستان میں ویکسین کی دستیابی 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ممکن ہوسکے گی۔

 

تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ حکومت نے  کورونا ویکسین کے لئے ڈیڑھ سو ملین ڈالر مختص کردیئے ہیں اورپہلے مرحلے میں ویکسین فرنٹ لائن ورکرز کو دی جائے گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے صحت  کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ہوم لرننگ اور خود انحصاری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔  معاون خصوصی نے بتایا کہ پولیو مہم کورونا ایس او پیز کے تحت چلائی جائے گی جس کے لئے حکومت کے ساتھ ہر شعبہ زندگی کے افراد کو ساتھ دینا چاہیے۔
 
  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 TAP TO UNMUTE
Advertisement