افغان فوجی اڈے پر خودکش حملہ، 30 جاں بحق

Nov 29, 2020 | 18:37:PM


 (24نیوز) افغانستان میں فوجی اڈے پر خودکش کار بم حملے میں 30 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق حملہ صوبے غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے نواح میں ہوا۔دہشتگردی کی یہ کارروائی گزشتہ چندماہ کے دوران ہونے والی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
 ہسپتال ذرائع کے مطابق 30 لاشیں اور 24 زخمی ہسپتال لائے گئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے اڈے کے اندر داخل ہو کر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ حملہ کی ذمہ داری کسی تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کی ۔
 واضح رہے کہ چند روز قبل غزنی کے تاریخی شہر بامیان میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔اس سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کی کابل یونیورسٹی میں ایرانی کتب میلے کے افتتاح کے موقع پر دھماکے کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 25 افراد مارے گئے تھے۔

مزیدخبریں