(24 نیوز)پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے سٹاف ممبر کی گاڑی کو بھارت میں حادثہ پیش آگیا،حادثے میں عبدالمجید ان کی اہلیہ ،بیٹا اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے سٹاف ممبر عبدالمجید اپنے اہلخانہ کے ہمراہ واہگہ بارڈر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ،ذرائع کاکہنا ہے کہ حادثے میں عبدالمجید ان کی اہلیہ ،بیٹا اور ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں موقع پر ابتدائی طبی امداد کے بعد جانے دیا گیاجبکہ زخمی بھارتی ڈرائیور کو نئی دہلی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کی گاڑی حادثے کا شکارہو گئی
Nov 29, 2020 | 19:01:PM