اپوزیشن والے عوام کے دشمن بن گئے ،لوگوں کو مرنے کیلئے باہر نکال رہے ہیں

Nov 29, 2020 | 19:26:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے عوام کے دشمن بن گئے ہیں،اپوزیشن جماعتیں عوام کی جانوں پر سیاست کرتی ہیں،اپوزیشن والے لوگوں کو مرنے کےلئے باہر نکال رہے ہیں، اپوزیشن چاہتی ہے لوگ مریں، ہسپتال بھر جائیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرمراد سعید نے کہاکہ ن لیگ کی آزادکشمیر میں حکومت ہے وہاں انہوں نے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے اور یہاں لوگوں کو مرنے کےلئے باہر نکال رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کےلئے ملک سے دشمنی کر رہی ہے، لیگی قیادت خود تو مفرور ہو کر لندن بیٹھی ہے اور چاہتی ہے کہ ان کےلئے لوگ باہر نکلیں،یہ لوگ این آر او حاصل کرنے کےلئے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگا رہے ہیں۔
مراد سعید نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی سیاست جاری رکھیں، وزیراعظم کے سامنے آپ کی کوئی حیثیت نہیں، یہ لوگ انتخابات میں ہار کا بدلہ عوام سے لینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غریبوں کا خیال کیا ، سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی بنائی، آپ کوغریبوں کا اتنا ہی خیال ہے توتھر میں سیکڑوں بچے خوراک کی قلت سے موت کاشکار ہوئے ان کو جا کر دیکھیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کی وجہ سے ملک فیٹف میں گیا، اب تو ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پہلے یہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے خلاف تھے، اپوزیشن چاہتی تھی لاشوں اورمعیشت کی تباہی پر سیاست کرتی،پی ڈی ایم والے آج جلسوں پر زور دے رہے ہیں،دنیا نے دیکھا کہ حکومت کے اقدامات سے پاکستان کورونا سے لڑا،ایف اے ٹی ایف قوانین پر اپوزیشن نے بھارت کاساتھ دیا اور ووٹ نہ دیا،مراد سعید نے کہاکہ جولائی سے اکتوبر تک پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا،کورونا کی وجہ سے بھارت کی معیشت مکمل تباہ ہوگئی۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن عوام کو جلسے جلوسوں پر اکسارہی ہے،پاکستان کو بڑی مشکل سے ڈائریکشن ملی ، عام آدمی کو روزگار ملے گا،کیا آپ جلسے جلوس کر کے عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں،اپنے گھر کی تقریب ہو تو کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا جاتا ہے، بلاول ہاؤس دعوت نامے میں لکھا ہے شرکت کےلئے کورونا ٹیسٹ کرائیں، جی بی انتخابات اورپشاور جلسے میں عوام نے انہیں مسترد کردیا، جولائی سے اکتوبرمیںایکسپورٹ میںاضافہ ہوا، خسارہ سرپلس ہوگیا،اپوزیشن کی کیایہ خواہش ہے ہسپتالوں پردباؤ بڑھے،لوگ مریں، اپوزیشن والے عوام کے دشمن بن گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ ایک بات واضح ہوگئی اپوزیشن جماعتیں عوام کی جانوں پر سیاست کرتی ہیں، این سی او سی ، این سی سی فیصلوں سے پاکستان سنبھلا،لبرلی کرپٹ کہتے تھے کہ لاک ڈاؤن کا فیشن ہے،لگادیں۔

مزیدخبریں