وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کادورہ،علاقائی اور ملکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمر ان خان نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزکادورہ کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ قومی اورعسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کےخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI visited Inter Services Intelligence (ISI) Headquarters earlier today. pic.twitter.com/jIz3rDmYCx
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) November 29, 2020