(24نیوز)کورونا کی بگڑتی ہو ئی صو رتحال بارے عوا می آگا ہی کی خا طر شو بز ستا رے بھی میدا ن میں آ گئے ہیں۔ماہرہ خان، مہوش حیات، عاطف اسلم اورہمایوں سعید کہتے ہیں کہ کورونا پرمکمل قابو پانا تو دور، اس کی دوسری لہر نے دنیا کے بیشترممالک کو نشانہ بنا لیا ہے۔ احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کی وجہ سے ہم نے بہت جلد اس پرقابوپالیا تھا۔ مگراب ہماری عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں۔ کورونا جان لیوا وباء ہے۔ اس سے بچنے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیرکوسختی سے اپنانا ہوگا۔
تفصیلا ت کے مطا بق جاوید شیخ،علی ظفر،عمران عباس اورنئیراعجاز نے کہاکہ کورونا وائرس نے جہاں عالمی معیشت پر بہت برے اثرات مرتب کیے ، اس نے دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ہا لی ووڈ سمیت پاکستان میں بھی شوبز انڈسٹری کو ویران کردیا ہے۔ اربوں ڈالرکے بجٹ سے بننے والی فلموں کی شوٹنگزجہاں بند ہوگئی ہیں، وہیں سینما انڈسٹری کا بزنس بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ہالی وڈ سے وابستہ ہزاروں لوگ بے روزگارہوچکے ہیں اور اسی طرح کی صورتحال ہمارے ملک میں بھی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں جہاں فنکاروں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کواحتیاط کرنے کی ضرورت ہے، وہیں فنون لطیفہ کے فنکاروں کی مالی سپورٹ بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔اداکار معمر رانا، مہرین سید، سارا خان اور افتخار ٹھاکر نے کہاکہ رواں برس دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز فلم فیسٹیول کو بھی دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے مہلک اورجان لیوا کورونا وائرس کے خوف کے باعث ملتوی کردیا گیا۔
ہدایتکار سید نور، پرویزکلیم، ندیم عباس لونے والا اوربہاربیگم نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کورونا سے شدید متاثرہوئے ہیں جبکہ ہمارے پاس توپہلے ہی وسائل کی بے پناہ کمی ہے۔ اس کے باوجود ہمارے ملک کے لوگ اس سے بچے ہیں تویہ اللہ تعالیٰ کی خاص کرم نوازی ہے۔ دوسری جانب ہمارے ملک کی اکثریت نے احتیاطی تدابیر کوبھی اپنایا تھا۔ ابھی ہمیں پھر سے احتیاط سے کام لینا ہے۔ ماسک کے استعمال کویقینی بنانا ہے, صابن سے ہاتھ بھی دھونے ہیں۔ قوال سکندرمیانداد خاں، ہدایتکار شہزاد رفیق، مایا خان اورمیگھا نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران کورونا وائرس نے دنیا کے دو سے زائد ممالک کواپنی لپیٹ میں لیا تھا اور اسی لیے ان ممالک میں ہونے والے یوم پاکستان کے خصوصی پروگراموں کے ساتھ ساتھ دیگر میوزک کنسرٹس بھی منسوخ ہوئے ۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق احتیاط ہی کورونا وائرس کا واحد حل ہے ۔ ہمیں ہر صو رت احتیا ط کرنی ہوگی۔