(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ عوام کی حکمرانی اورپارلیمنٹ کی بالادستی پرکسی قیمت سودے بازی نہیں کریں گے،عوام کی حکمرانی،پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے فیصلہ کن جدوجہدشروع ہوچکی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ پی پی اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹوکے نظریے پرثابت قدم ہیں،شہید بی بی نے عوام کی حکمرانی اورپارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جان کانذرانہ دیا،سابق صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہاہے کہ اسلام ہمارا دین ہے،جمہوریت ہماری سیاست ہے، سوشلزم ہماری معیشت ہے،طاقت کاسرچشمہ عوام ہیں اورشہادت ہماری منزل ہے کے منشور پر قائم ہے۔
عوام کی حکمرانی اورپارلیمنٹ کی بالادستی پرکسی قیمت پر سودے بازی نہیں کرینگے
Nov 29, 2020 | 20:17:PM