(24نیوز)کورونا وبا ءکی دو سری لہر کے پیش نظر جما عت اسلا می نے ملک بھر میں دو ہفتوں کے لیے ہرقسم کی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے دو ہفتے کیلئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان نجی ٹی وی پربھی دکھا یا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق سربراہ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے آج دیر میں ہونے والے جلسے میں اعلا ن کیا ہے کہ ہم دو ہفتو ں کیلئے ہر قسم کی سیا سی سر گر میاں معطل کر رہے ہیں۔سربراہ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں جماعت اسلامی پنجاب میں جلسہ کرے گی۔ تحریک کا دوبارہ آغاز گوجرانوالہ سے ہو گا۔ دوسر ی جا نب خیال رہے کہ ملک اس وقت کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدید لپیٹ میں ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2829کیسز سامنے آئے ہیں اور 43لوگ جان کی بازی ہار گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے 7985اموات ہوچکی جبکہ 2186افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وباء،جما عت اسلا می کی سیاسی سرگرمیاں معطل
Nov 29, 2020 | 20:31:PM