بھارت کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی میں رکاوٹ بن گیا،صبح روانہ ہوگا

Nov 29, 2020 | 21:44:PM

(24 نیوز)بھارت پاکستان کےخلاف روایتی ہٹ دھرمی سے بازنہ آیا،بھارت کاون ہاتھی کی پاکستان سے کمبوڈیا منتقلی میں رکاوٹ بن گیا،عین وقت پربھارت نے روسی طیارے کے اپنی فضائی حدودسے گزرنے پرعارضی پابندی عائدکردی،کاون کورات نوبجے ایئرپورٹ لایاجائیگا،فلائٹ صبح چاربجے جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چڑیا گھر سے کاون کی کمبوڈیا روانگی میں پاکستان کی نیک نامی بھارت ہضم نہ کرسکا،بھارت نے ہاتھی کی اسلام آباد سے کمبوڈیا نان سٹاپ پرواز میں پھر رکاوٹ کھڑی کردی، کارگو طیارے سے متعلق بھارت نے عجیب منطق پیش کر دی،بھارتی حکام کا کہناہے کہ کارگو کمپنی کی جانب سے براہ راست کمبوڈیا اپلائی نہیں کیا گیا،پرواز کی نئی دہلی میں دو گھنٹے قیام کی شرط سے ہاتھی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،بھارت کی غیر ضروری شرائط کے باعث ہاتھی کی روانگی میں مزید 8 گھنٹے کی تاخیرہوگئی،ہاتھی کو کمبوڈیا لے جانے والی فلائٹ شام چھ کے بجائے اب  صبح 4 بجے روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں