سلیکٹڈ جان لے کوئی عوام سے جنگ نہیں جیت سکتا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے پی ڈی ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں پرحکومت کوکڑی تنقید کانشانہ بنایا ہے، اپنے ٹویٹرپیغام میں مریم نواز نے کہاہے کہ پی ڈی ایم ایک پرامن تحریک ہے جس کا مقصد حقیقی جمہوریت، ووٹ کی عزت، بنیادی حقوق کی بحالی اور مہنگائی سے چھٹکارا ہے۔
ظلم رہے اور امن بھی ہو
کیا ممکن ہے تم ہی کہو؟
مگر سلیکٹڈ اپنی نااہلی چھپانے کےلئے عوام سے جنگ پر آمادہ ہے تو جان لے کہ کوئی عوام سے جنگ نہیں جیت سکتا، کل سب رکاوٹیں توڑ کر انشااللہ ملتان میں ملاقات ہو گی۔
پی ڈی ایم ایک پرامن تحریک ہے جس کا مقصد حقیقی جمہوریت، ووٹ کی عزت، بنیادی حقوق کی بحالی اور مہنگائی سے چھٹکارا ہے مگر سلیکٹڈ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے عوام سے جنگ پر آمادہ ہے تو جان لے کہ کوئی عوام سے جنگ نہیں جیت سکتا۔ کل سب رکاوٹیں توڑ کر انشاءاللّہ ملتان میں ملاقات ہو گی۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 29, 2020
انہوں نے لکھا کہ جس طرح کراچی میں ان کے کمرے میں حملہ ہوا آج پورے پنجاب میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، نہتے لوگوں پر تشدد اور بےگناہوں کو گرفتار کیا گیا، ہم اس فسطائیت کےخلاف اب مذمت نہیں مزاحمت کریں گے۔
جس طرح کراچی میں میرے کمرے میں حملہ ہوا آج پورے پنجاب میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، نہتے لوگوں پر تشدد اور بےگناہوں کو گرفتار کیا گیا۔ ہم اس فسطائیت کے خلاف اب مزمت نہیں مزاحمت کریں گے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 29, 2020
ظلم رہے اور امن بھی ہو
کیا ممکن ہے تم ہی کہو؟
لیگی رہنما کاکہناتھا کہ سلیکٹڈ کو پتا ہے کہ عوام اس حکومت سے کتنی پریشان ہے اس لئے پی ڈی ایم کے پر امن جلسہ کو روکنے کےلئے پورے ملتان اور اس کے گردونواح کو اکھاڑا بنا رکھا ہے، بہادر کارکنان کے گھروں کے گھیراو اور پکڑدھکڑ جاری ہے،جان لو یہ تحریک تمہیں گھر بھیج کر رہے گی انشااللہ
سیلیکٹڈ کو پتا ہے کہ عوام اس حکومت سے کتنی پریشان ہے اس لئے پی ڈی ایم کے پر امن جلسہ کو روکنے کے لئے پورے ملتان اور اس کے گردونواح کو اکھاڑا بنا رکھا ہے۔ بہادر کارکنان کے گھروں کے گھیراو اور پکڑدکھڑ جاری ہے
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 29, 2020
جان لو یہ تحریک تمہیں گھر بھیج کر رہے گی انشاءاللّہ!