سلیکٹڈ جان لے کوئی عوام سے جنگ نہیں جیت سکتا

Nov 29, 2020 | 22:23:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے پی ڈی ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں پرحکومت کوکڑی تنقید کانشانہ بنایا ہے، اپنے ٹویٹرپیغام میں مریم نواز نے کہاہے کہ پی ڈی ایم ایک پرامن تحریک ہے جس کا مقصد حقیقی جمہوریت، ووٹ کی عزت، بنیادی حقوق کی بحالی اور مہنگائی سے چھٹکارا ہے۔
ظلم رہے اور امن بھی ہو
کیا ممکن ہے تم ہی کہو؟
مگر سلیکٹڈ اپنی نااہلی چھپانے کےلئے عوام سے جنگ پر آمادہ ہے تو جان لے کہ کوئی عوام سے جنگ نہیں جیت سکتا، کل سب رکاوٹیں توڑ کر انشااللہ ملتان میں ملاقات ہو گی۔

انہوں نے لکھا کہ جس طرح کراچی میں ان کے کمرے میں حملہ ہوا آج پورے پنجاب میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، نہتے لوگوں پر تشدد اور بےگناہوں کو گرفتار کیا گیا، ہم اس فسطائیت کےخلاف اب مذمت نہیں مزاحمت کریں گے۔ 


لیگی رہنما کاکہناتھا کہ سلیکٹڈ کو پتا ہے کہ عوام اس حکومت سے کتنی پریشان ہے اس لئے پی ڈی ایم کے پر امن جلسہ کو روکنے کےلئے پورے ملتان اور اس کے گردونواح کو اکھاڑا بنا رکھا ہے، بہادر کارکنان کے گھروں کے گھیراو اور پکڑدھکڑ جاری ہے،جان لو یہ تحریک تمہیں گھر بھیج کر رہے گی انشااللہ

مزیدخبریں