(24نیوز) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو ٹیلیفون کرکے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
آٓصف علی زرداری نے کہا کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں۔ سابق صدر نے اس موقع پر بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شریف برادران کی والدہ کا لندن میں انتقال ہو گیا تھا۔ وہ لندن میں اپنے بڑے بیٹے میاں نواز شریف کیساتھ رہائش پذیر تھیں۔
ماواں سانجھیاں ۔۔زرداری کا شہباز شریف کو فون، اظہار تعزیت
Nov 29, 2020 | 22:35:PM