(24نیوز)افریقی ملک نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک گاﺅں پر حملہ کرکے کھیتوں میں کام کرنے والے 43 کسانوں کے سرقلم کر دیئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست بورنو کے گاﺅں خوشوبے میں مسلح افراد کے حملے میں 6 دیہاتی شدید زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور 8 لاپتہ ہیں۔تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم امدادی کاموں میں مصروف فوجی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ اس طرح کی کارروائیاں بوکو حرام کرتے ہیں۔
گزشتہ ماہ بھی میدوگوری کے علاقے میں بوکو حرام نے کھیت میں کام کرنے والے کسانوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 22 کسان ہلاک ہوگئے تھے۔واضح رہے کے بوکوحرام اور مقامی مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے۔
نائیجیریا میں گاﺅں پر حملہ، 43 کسانوں کے سر تن سے جدا کر دیئے
Nov 29, 2020 | 22:48:PM