سکھر، تیزرفتاری کے باعث حادثے میں11 افراد جاں بحق

Nov 29, 2020 | 22:50:PM
سکھر، تیزرفتاری کے باعث حادثے میں11 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنوں عاقل میں قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب تیز رفتار مزدا الٹ گئی،حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ایس ایس پی عرفان سموں نے کہاہے کہ مزدا رحیم یار خان سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،ایس ایس پی عرفان سموں کاکہنا ہے کہ زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے،جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔