اتنی دولت۔۔کار کمپنی ٹیسلا کے مالک نے بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آگے بڑھنے کی کوشش ہی ترقی کا راز ہے،رکے رہنے سے زندگی تھم جاتی ہے،جمود طاری ہو جاتا ہے،دنیا بھر میں طاقت کے جنون میں ہر ملک مبتلا ہے،اسی لئے اسلحہ کی دوڑ جاری ہے،اسی طرح امیر سے امیر بننے کا جنون بھی ہر شخص میں موجود ہے۔
اس مرتبہ کار ٹیکنالوجی کی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا تاہم ایمازون کے بانی جیف بیزوس اب بھی امیر ترین شخص ہیں۔
بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ٹیسلا کے شیئرز کو امریکا میں ایس اینڈ پی 500 میں شامل کئے جانے کے بعد دنیا کی سب سے قیمتی کار بنانے والی کمپنی کے حصص خریدنے والوں کی دوڑیں لگ گئیں اور اس طرح ایلون مسک کے جائیداد کی کل مالیت 7.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 128 بلین ڈالر ہوگئی۔
ٹیسلا کمپنی کے حصص میں اضافہ اور منافع 15 ماہ کے مسلسل نقصان کے بعد ہوا ہے اور حیران کن طور پر ٹیسلا کی کاریں کورونا وبا کے باوجود اچھی تعداد میں فروخت ہورہی ہیں۔ایلون مسک کے دوسرے امیر ترین شخص بننے کے بعد بل گیٹس تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ، 2017 میں ایمازون کے جیف بیزوس نے بل گیٹس سے یہ جگہ لے لی تھی۔واضح رہے کہ بل گیٹس کی مارکیٹ ویلیو 127.7 ارب ڈالر ہے ۔فلاحی کاموں کی وجہ سے بل گیٹس کی دولت متاثر ہوئی۔