’عاشقی‘ کے راہول رائے بارے تشویشنا ک خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مشہور بھارتی فلم عاشقی تو شاید ہی کو ئی عا شق ہو گا جس نے نہ دیکھی ہو گی۔اسی فلم کے ہیرو بار ے اب ایک بہت ہی تشویشنا ک خبر آ گئی ہے ۔ راہول رائے کو برین اسٹروک ہوا ہے۔اورا چا نک ان کی جان کے لا لے پڑ گئے ۔
تفصیلات کے مطا بق راہول رائے نئی آنے والی فلم ایل اے سی کی شوٹنگ کے لیے کارگل میں موجود تھے، بتایا جاتا ہے کہ کارگل کے شدید ٹھنڈے اور سخت موسمی حالات کی وجہ سے انھیں برین اسٹروک ہوا۔اسٹروک کے بعد پہلے تو انھیں سری نگر لے جایا گیا۔ تاہم اب انھیں ممبئی منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ ناناوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور آئی سی یو میں ہیں۔ 52 سالہ راہول رائے کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیا اور وہ نیگیٹو آیا۔ راہول رائے کے بھائی رومر سین نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ روبصحت ہیں۔
انھوں نے فلم ایل اے سی لائیو دی بیٹل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم گلوان گھاٹی کے حقیقی واقعات پر مبنی فلم ہے اور راہول اس فلم میں میجر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس کے ہدایت کار نیتن کمار گپتام ہیں، اور اسے چترا واکل شرما اور نو دیتا باسو نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ واضح رہے کہ راہول نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 1990 میں بننے والی فلم عاشقی سے کیا تھا، اور یہ فلم بڑی کامیاب رہی تھی جس کے نتیجے میں راہول راتوں رات اسٹار بن گئے تھے، بعدازاں انھوں نے سپنے ساجن کے، جنون اور بہت سی دیگر فلموں میں بھی کام کیا تھا۔ ان کی ادا کا ری ہندوستان اور پا کستان دو نو ں مما لک میں یکسا ں پسندکی جا تی رہی ہے۔