حکومت پنجاب نے رات کی شادیوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے رات کی شادیوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شادی ہال مقررہ وقت تک کھلے رہیں گے اور ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شادی تقریبات سے متعلق ڈاکٹر یاسمین راشد کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔
حکومت پنجاب نے شام/ رات میں شادی کی تقریبات پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ شادی لانز کورونا ایس او پیز اور پہلے سے متعین شدہ قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ کا دیا ہوا بیان انکی ذاتی رائے ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 29, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارت صحت نے ملک بھر کے شادی ہالز کو تقریبات کی مشروط اجازت دے دی تھی۔وزارت صحت کے ہدایت نامے کے مطابق شادی ہالز اور مارکیز کو ہوادار اور کشادہ بنانا ہوگا۔ شادی ہالز کی کھڑکیوں کی تعداد زیادہ ہونا لازمی قرار دیا گیا جبکہ کینوپی کی چھت اور دیواروں کے درمیان خاطرخواہ فاصلہ رکھنا ہوگا۔