(24نیوز)قدرت کے رنگ نرا لے ہیں،پوری دنیا اس وقت سردی کی لپیٹ میں جبکہ آسٹریلیا میں ہیٹ ویو جاری ہے جس نے سب ہی پرانے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پارہ 40 سے اوپر چلا گیا ہے جبکہ نیو سائوتھ ویلز، وکٹوریا اور سائوتھ آسٹریلیا میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا ہے، 6 ہفتوں سے ایک جزیرے میں لگی آگ سے بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا خطرہ ہے۔آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے نیو سائوتھ ویلز کےشمالی اور کوئنزلینڈ کے جنوب مشرقی حصوں میں 5 سے 6 دن تک ہیٹ ویو کے زیرِ اثر رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب کوئنزلینڈ کے ایک جزیرے پر جنگل میں لگی آگ 6 ہفتوں بعد بھی بے قابو ہے۔ جزیرے کا ایک تہائی حصہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔حکام کی جانب سے متاثرہ علاقے سے شہریوں کے انخلاء کے احکامات ابھی جاری نہیں کئے گئے ہیں۔دنیا میں اس وقت صر ف آسٹریلیا ہی وا حد ملک ہے جو ان دنوں شدید ہیٹ کا شکا ر ہے۔
آسٹریلیا میں گرمی نے پرانے ریکارڈ توڑ دیئے
Nov 29, 2020 | 23:43:PM