چٹاگانگ ٹیسٹ۔۔ چوتھے روز کا کھیل ختم۔۔ پاکستان کا پلڑا بھاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں 202 ہدف کے تعاقب میں 109 رنز بنا لئے۔
شاہین اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نے آج دوسری اننگز کا آغاز کیا، نپی تلی بیٹنگ کرتے ہوئے بنگالی باولرز کی ایک نہ چلنے دی اور نصف سنچریاں بنا ڈالیں۔ پاکستان کو جیت کیلئے 93 رنز درکار ہیں۔
قبل ازیں میزبان ٹیم نے آج اپنی دوسری اننگز کا سلسلہ 4 وکٹوں کے نقصان پر 39رنز سے جوڑا، مشفیق الرحیم کو حسن علی نے 19 ویں اوور کی تیسری بال پر پویلین کی راہ دکھا دی، یاسر علی 36 رنز پر ریٹائر ہرٹ ہو گئے جبکہ مہدی حسن 11 اور نورالحسن 15 رنز بنا سکے۔ لٹن داس نے 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے تھے کہ شاہین آفریدی نے انہیں ایل بی ڈبلیو کر دیا، ابو جید کو بھی شاہین آفریدی نے صفر رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا
خیال رہے کہ چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 159 رنز پر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف ملا۔کھیل کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 39 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن حسن علی نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم کو 16 رنز پر پویلین کلین بولڈ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کیلئےشعیب ملک کامشورہ