شاہین آفریدی کے باؤنسر سے  بنگلہ دیشی بلے باز  زخمی

Nov 29, 2021 | 18:50:PM

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے باؤنسر سے بنگلہ دیشی بلے باز یاسر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز  بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم کو پاکستان پر 150 سے زائد رنز کی مجموعی سبقت حاصل ہو چکی ہے۔

کھیل کے چوتھے روز ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے یاسر علی 36 رنز بیٹنگ کر رہے تھے کہ شاہین شاہ آفریدی کا تیز رفتار باؤنسر ان کے ہیلمٹ پر جا لگا۔

گیند لگنے کے بعد ٹیم فزیو نے یاسر علی کو گراؤنڈ میں آکر چیک کیا ۔یا سر علی نے سرمیں درد محسوس ہونے کی شکایت کی جس پر ٹیم فزیو نے انہیں ریٹائرڈہرٹ کا مشورہ دیا اور یاسرعلی گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

مزیدخبریں