(24 نیوز)الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا،اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے شرکت کی تاہم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا،اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہو سکا۔اپوزیشن کاکہناتھا کہ ممبران کی تعیناتی کافیصلہ میرٹ پر ہونا چاہئے ،ایک ایک ممبرپر ہم تیار نہیں ہیں فیصلہ میرٹ پر ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ
حکومتی رکن کمیٹی شیریں مزاری نے کہاکہ اپوزیشن نے کہاہے کہ لاہور الیکشن کی وجہ سے مشاورت کا وقت دیں ،اپوزیشن آپس میں مشاورت کرلے ،شیریں مزاری نے کہاکہ جو میرٹ پر ہوگا وہی ممبرتعینات ہو گا ،حکومت نے میرٹ پر اپنے نام دے دیئے ہیں ۔
لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ میرٹ کی بنیاد پر نامزد کرینگے جو دباﺅ برداشت کر سکیں ،بہترین آپشنز کی تلاش جاری ہے،نام آگئے ہیں مزید نام نہیں آ سکتے، امید ہے تقرری اتفاق رائے سے ہو گی ،پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس8 دسمبرکو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فاسٹ بالر نے گرل فرینڈ سے منگنی کرلی۔۔خوبصورت جوڑے کی ویڈیو دیکھیں