(ویب ڈیسک)پب جی گیم کھیلتے ہوئے لڑکی سے دوستی کر کے تین نوجوانوں نے اسے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کیلئےشعیب ملک کامشورہ
تفصیلات کے مطابق لاہورکے تھانہ نارتھ کینٹ کی حدود میں تین نوجوانوں نے لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنایا ۔نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں حارث، حسن اور وحید کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق حارث نامی نوجوان نے پب جی گیم کے دوران کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے دوستی کرکے اسے شادی کےلیے لاہور بلایا۔
حارث نے نجی ہوٹل میں تین روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ اور پھر اسے چھوڑ کر چلا گیا۔لڑکی واپس جانے کےلیے ریلوے اسٹیشن پہنچی تو وہاں حسن اور وحید نےنوکری کا جھانسہ دے کراسے زیادتی کا نشانہ ۔۔لڑکی نے بھاگ کر جان بچائی۔
یہ بھی پڑھیں: ماں کی اپنی ہی بیٹی کےساتھ شرمناک حرکت،دل دہلادینے والا واقعہ