(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیمیترا سے ایک سنسنی خیز کیس سامنے آیا ہے، ایک جنونی شخص نے پیار جانچنے کیلئے اپنی بیوی کو زبردستی جراثیم کش دوا پلا دی ۔ خاتون کو ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، جہاں اسکو طبی امداد دی جارہی ہے ۔
بھارتی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے ملزم یشونت ٹنڈن کو گرفتار کرلیا ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ ملزم نے پہلے اپنی بیوی سے پوچھا کہ وہ اس سے کتنا پیار کرتی ہے ، جب بیوی نے جواب دیا کہ بہت سارا ، تب شوہر نے کہا کہ ثبوت دو ، شوہر کی ایسی بات سن کر بیوی نے پوچھا کہ کیا ثبوت چاہئے ، خاتون کے اتنا بولتے ہی شوہر نے اس کا منہ پکڑ کر اس کو جراثیم کش دوا پلادی ۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی کے باؤنسر سے بنگلہ دیشی بلے باز زخمی
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 25 نومبر کو پیش آیا ، اس دن خاتون گھر میں کھانا بنا رہی تھی کہ تبھی اس کا شوہر یشونت ٹنڈن باہر سے گھوم کر گھر آیا ۔ گھر آتے ہی اس نے اپنی بیوی اوما سے کہا کہ تم مجھ سے کتنا پیار کرتی ہو اور اس کو تم کو ثابت بھی کرنا پڑے گا ۔ پھر یشونت اوما کو کمرے کے اندر لے گیا اور جراثیم کش دوا اس اوما کے منہ میں ڈال دیا ، اس دوران گھر میں کوئی موجود نہیں تھا ۔گھر کے آس پاس کے لوگ جب اوما کے گھر آئے تب انہیں ساری باتوں کی اطلاع ملی ۔ اس کو فوری ہسپتال لے جایا گیا ، جہاں اس کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے ۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم شوہر کے خلاف دفعہ 307 کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔ یشونت فی الحال پولیس کی گرفت میں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم