چٹا گانگ ٹیسٹ۔۔۔پاکستانی اوپنرز نے 18 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپنرز کی نئی جوڑی نے 18 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی کے باؤنسر سے بنگلہ دیشی بلے باز زخمی
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اوپننگ بلے بازوں عابد علی اور عبداللہ شفیق نے چٹاگانگ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری پارٹنر شپ قائم کی،اس سے قبل پاکستان کی طرف سے یہ کارنامہ 2003 میں جنوبی افریقہ کے خلاف سرانجام دیا گیا تھا۔ پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ ایک میچ کی دونوں اننگز میں اوپننگ بلے بازوں نے سینچری رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ہو۔
یہ بھی پڑھیں:سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن سے متعلق تشویشناک خبر