پہلا ٹیسٹ ڈرا۔۔بھارتی کھلاڑی دیکھتے رہ گئے۔۔نیوزی لینڈ  نے بھارت کے منہ سے جیت چھین لی 

Nov 29, 2021 | 21:53:PM

(ویب ڈیسک)بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانپور میں کھیلے جانیوالا پہلا ٹیسٹ میچ ڈار ہو گیا۔ بھارتی کھلاڑی دیکھتے رہ گئے, نیوزی لیند کی آخری جوڑی نے بھارت کے منہ سے جیت چھین لی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسری اننگ میں جیت کیلئے284 کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں پر 165 رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ نے کھیل کے تیسرے سیشن میں چار وکٹ پر 125 رنز بنائے تھے۔مہمان ٹیم نے جنہوں نے ایک وکٹ پر 4 کے سکور پر اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی، چائے کے بعد کے سیشن میں مزید چار وکٹیں گنوا دیں۔ لیکن  نیوزی لینڈ کی جانب سے آخری جوڑی جس میں ڈیبیو کرنے والے راچن رویندرا  نے18 رنز اور اعجاز پٹیل 2 رنز  52 گیندوں پر  بنا کر میزبان ٹیم کو فتح سے محروم کردیا۔

یہ بھی  پڑھیں: چٹا گانگ ٹیسٹ۔۔۔پاکستانی اوپنرز نے 18 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

میچ ڈرا ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ شکست کے دہانے پر پہنچ جانے کے باوجود ڈراہوجانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کافی شاندارمیچ رہا۔ولیمسن نے میچ کے بعد کہا کہ’’میچ کے آخر بال تک تینوں نتائج ممکن نظر آرہے تھے۔ہم نے سارا دن بلے بازی کی اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پیر کو ڈرا ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پلیئرآف دی میچ بننے والے بھارتی کھلاڑی ایئر نے میچ کے بعد کہا کہ اپنے پہلے ہی میچ میں یہ انعام حاصل کرنا شاندار ہے، لیکن اگر ہم میچ جیت جاتے تو یہ اوربھی بہترہوتا۔اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں سنچری اوردوسری میں نصف سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بنے ائیرنے کہا ’’پچ گیند بازوں کے لیے اتنی مددگار نہیں تھی، پھر بھی ہمارے گیند بازوں نے بہترین کھیل دکھایا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی کے باؤنسر سے  بنگلہ دیشی بلے باز  زخمی

مزیدخبریں