(مانیٹرنگ ڈیسک)یونان کے شہریوں نے اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سے پریشان ہو کر امریکہ اور یورپ کے جھنڈے کو نذر آتش کر دیا۔
ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق یورپی ملک یونان کے شہر الکساندروپلیس نامی شہر میں شہریوں نے بھرپور مظاہرہ کر کے ملک میں امریکی موجودگی پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر امریکہ اور یورپ یونین کے جھنڈے کو آگ لگائی ۔ لوگوں نے مظاہرے کے دوران شدید نعرے بازی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ ڈرا۔۔بھارتی کھلاڑی دیکھتے رہ گئے۔۔نیوزی لینڈ نے بھارت کے منہ سے جیت چھین لی