کورونا کی نئی قسم ۔۔ویسٹ انڈیز پاکستان سیریز مشکلات کا شکار

Nov 29, 2021 | 23:49:PM
پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز
کیپشن: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  کورونا کے نئے ویریئنٹ کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونیوالی  سیریز پر بھی خطرے منڈلانے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:چٹا گانگ ٹیسٹ۔۔۔پاکستانی اوپنرز نے 18 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

  رپورٹ کے مطابق اومیکرون ویرئنٹ کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے تیرہ ممالک نے  جنوبی افریقی باشندوں کی اپنے ممالک میں آمد پر پابندی عائد کردی ہے ۔ جسکے باعث پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقی  براڈکاسٹرزکی آمد کیلئے دشواری ہے۔

ہوم سیریز کے لئے جنوبی افریقی  براڈکاسٹرز عملے کے دیگر آپشنز پر غور کیا جارہا ہے اس حوالےسے جنوبی افریقی براڈکاسٹرز کو قرنطینہ کرانے کا آپشن بھی زیرغور ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے اور 3ٹی20 میچز کی سیریز کھیلی جانی ہیں۔دونوں ٹیموں کے بورڈ بھی اس بات کا اعلان کرچکے ہیں اور ٹیموں کے شیڈول کا اعلان بھی ہوچکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:جادو گر سپنر شین وارن حادثے میں زخمی