کراٹے میں پاکستان نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا

چھٹی ساؤتھ ایشین کیڈٹ جونیئر انڈر 21 اور سینیئر کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کراٹے کاز کی غیر معمولی کارکردگی، سات گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے

Nov 29, 2022 | 10:58:AM
 پاکستان کراٹے کاز ,ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ, گولڈ میڈل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چھٹی ساؤتھ ایشین کیڈٹ جونیئر انڈر 21 اور سینیئر کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کراٹے کاز کی غیر معمولی کارکردگی، سات گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔

کولمبو میں ہونے والی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشادعلی نے انڈر 21 کیٹگری کے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ارشاد علی نے پاکستان کیلئے دوسرا گولڈمیڈل سینیئر کیٹگری میں جیتا۔ پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھارت کو ٹیم کاتا میں ہرا کر جیتا۔چوتھا گولڈ میڈل ماہ گل نے مائنس 61 کے جی میں جیتا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پانچواں گولڈ میڈل ہمایوں نے مائنس 60 کے جی کلاس میں جیتا۔ انہوں نے بھارت کے گورو ساندھیا کو شکست دی۔ پاکستان کا چھٹا گولڈ میڈل آرزو نے جونئیر کیٹگری کے 59 کے جی پلس میں اپنے نام کیا۔ انہوں نے بھارت کی شام باویر کو شکست دی۔

ضرور پڑھیں : بھارت ورلڈ کپ پاکستان کے بغیر کراسکتا ہے تو کرالے: رمیز راجہ کا دوٹوک پیغام

پاکستان کیلئے ساتواں گولڈ میڈل مبارک علی نے حاصل کیا۔ انہوں نے مائنس 84 کے جی کلاس میں بھارتی کراٹے کاز کو ہرا یا۔پاکستان نے مجموعی طور پر 7 گولڈ ، 11 سلور اور 8 برانز میڈلز اپنے نام کیے۔