چھڑی کے بعد الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی
4 ماہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہیں، حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں:شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چھڑی کے بعد اب 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی۔
ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 4 ماہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہیں، حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔ فضل الرحمن کے بیان نے اس کو رسوا کر دیا، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی، معیشت ہی قومی سلامتی ہے جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے تنہاء 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی، اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو ایک سال میں 2 الیکشن کے نہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی، گوٹی پھنس گئی ہے۔
4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے اس لیے عدم اعتماداورگورنرراج ناممکن ہیں حکومت میں آنےاور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں،فضل الرحمن کے بیان نےاس کو رسواکردیا،آج چھڑی بدلےگی30جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی،معیشت ہی قومی سلامتی ہےجس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 29, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ 77 وزراء خزانے پر بوجھ ہیں، 8 مہینے سے فاقہ کشی، مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کا جواب ہے، جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ نیو ایئر کی چھٹیاں منا رہے ہیں، الٹی گنتی شروع، ان کا جانا ٹھر گیا۔