(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جرمانہ کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے 30 ہزار روپے جرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے پشاور ضمنی انتخاب میں عمران خان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام میں محفوظ فیصلہ سنایا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی جرمانہ کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے عائد 10 ہزار جرمانہ ختم کر دیا۔ ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔