کیا گوشت کھانے کا تعلق انسانی ذہنی سکون سے ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )برازیل میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جن لوگوں نے گوشت کھانا چھوڑا وہ لوگ گوشت کھانے والوں کے مقابلے میں تقریباً دگنے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گوشت کھانے والوں کی نسبت سبزی کھانے والوں میں ذہنی دباؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیقات کے اسی طرح کے نتائج سامنے آئے ہیں کہ صرف سبزی کھانے والے زیادہ ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف باتھ کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اعزازی ریسرچ ایسوسی ایٹ کرس برائنٹ کا خیال ہے کہ ڈپریشن کی وجوہات وہ نہیں ہیں جو ہم سوچتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کوئی بھی اس تحقیق کے نتائج جاننے کے بعد فوری طور پر یہ سوچ سکتا ہے کہ شاید ڈپریشن کا تعلق غذائیت کی کمی سے ہے۔کرس برائنٹ نے یہ بھی کہا کہ خوراک اور صحت کے مسائل کو جوڑنا تو آسان ہے، لیکن ڈپریشن کی وجوہات گہری ہیں۔دوسری جانب جرنل آف ایفیکٹیو ڈس آرڈرز میں شائع ہونے والی نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ڈپریشن کا تعلق غذائیت کی کمی سے نہیں ہے۔
برازیل میں ہونے والی تحقیق کے محققین نے تمام غذائی عوامل پر غور کیا جن میں کیلوریز، مائکرو نیوٹرینٹ اور پروٹین کی مقدار شامل ہے۔محققین کو گوشت کھانے والوں اور سبزی کھانے والوں کے درمیان کوئی خاص فرق نہیں ملا۔محقیقین کا کہنا ہے کہ سبزی کھانے والوں کے زیادہ افسردہ ہونے کی ایک وجہ سماجی بے دخلی بھی ہو سکتی ہے۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ تحقیق برازیل میں کی گئی جو ایک ایسا ملک ہے جہاں گوشت کھانا ثقافت کا ایک اہم حصّہ ہے اور زیادہ تر لوگ گوشت کھانے والے ہیں، اس لیے جو لوگ گوشت کھانا چھوڑتے ہیں انہیں اپنے معاشرے میں گھلنے ملنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محقیقین کے مطابق صحت مند غذا کے لیے صحیح اختیارات تلاش کرنے میں ناکامی بھی ڈپریشن کا شکار ہونے کی وجہ بن سکتی ہے۔بھارت جیسے ممالک میں بھی یہی نتائج دیکھنے کو ملیں گے جہاں معاشرے میں سبزی کھانے والے لوگ زیادہ تعداد میں ہیں۔محقیقین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا شکار لوگ جانور کو ذبح کرنے کی حقیقت کے بارے میں زیادہ حساس بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے اس بات کو بھی نوٹس کیا کہ حالیہ تحقیق کا حصّہ بننے والے 14 ہزار افراد میں سے صرف 82 سبزی خور تھے جو تحقیق کے لیے منتخب کردہ تمام افراد کا 1 فیصد بھی نہیں ہیں۔