اعظم سواتی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 3 دسمبر تک توسیع کر دی۔
سول جج محمد بشیر کی عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹس کے کیس کی سماعت کی۔ وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کی جان کو شدید خطرات ہیں، عدالت میں پیش نہ کیا جائے۔ جس پر جج محمد شبیر نے کہا کہ اعظم سواتی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش نہ کیا جائے، آئندہ حکم تک اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نہ کیا جائے، اعظم سواتی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالتی آرڈر میں لکھ دیں کہ اعظم سواتی کے وکیل کی درخواست پر انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی وکیل بابر اعوان کی درخواست بھی منظور کرلی۔