کامن ویلتھ گیمز :پاکستانی ویٹ لفٹر نے چار میڈلز جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کردیا 

Nov 29, 2022 | 16:30:PM
کامن ویلتھ گیمز :پاکستانی ویٹ لفٹر نے چار میڈلز جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کردیا 
کیپشن: کامن ویلتھ گیمز
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیوزی لینڈ میں ہونے والےکامن ویلتھ گیمز  میںپاکستانی ویٹ لفٹر مصطفی بیگ نے چار میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔

پاکستانی پاور لفٹر مصطفی بیگ نے 110 کلوگرام وزن کی کیٹیگری  میں حصہ لیا۔  بینچ پریس میں چاندی کا تمغہ، ڈیڈ لفٹ میں چاندی تمغہ حاصل کیااور اسکواٹ میں بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔کامن ویلتھ میں مصطفی بیگ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں ۔

یاد رہے آکلینڈ نیوزی لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز چار دسمبر کو اختتام پذیر ہوں گی ۔کامن ویلتھ گیمز میں برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، ویلز، نیوزی لینڈ، انڈیا اور آئرلینڈ سمیت 43 ممالک نے حصہ لیا ہے۔کامن ویلتھ میں صرف بھارت نے مختلف کیٹیگریز میں تیس کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا ہے۔

مصطفی بیگ نے  2019 میں ایشین چیمپیئن شپ میں بھی پاکستان کے لیے دو گولڈ میڈل، ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیتا تھا۔مصطفی بیگ ایشین اور کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں بالترتیب سونے اور چاندی کے تمغے جیتنے والے واحد پاکستانی پاور لفٹر بن گئے ہیں۔