(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 500 ملین ڈالر منتقل کر دیے ہیں۔
رواں ماہ کے شروع میں وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان ترقیاتی پروگرام کے لیے شریک فنانسنگ کے طور پر فنڈز وصول کرے گا۔ پاکستان کوو یہ رقم ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کا مالیاتی پروگرام کے تحت ملی ہے جو معاشی بحران کے سماجی نتائج کا مقابلہ کرنے کے لیے ہے۔
گزشتہ ماہ، ADB نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں بجٹ کی مدد اور سیلاب سے متعلقہ بحالی اور تعمیر نو کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے 1.5 بلین ڈالر کا قرضہ فراہم کیا جانا تھا۔ قرض کا مقصد تباہ کن سیلاب اور عالمی سپلائی چین میں رکاوٹوں کے درمیان سماجی تحفظ، خوراک کی حفاظت کو فروغ دینے اور لوگوں کے لیے روزگار کی فراہمی کے لیے تھا۔