ایک گھر سے 4 لاشیں برآمد، وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے ملیر میں گھر سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں، ایس ایس پی کورنگی ساجد سدوزئی کے مطابق چاروں کو چھری کے وار سے قتل کیا گیا۔
واقعہ ملیر شمسی سوسائٹی میں واقع الخلیل اسکول کے قریب پیش آیا جہاں ایک گھر سے 4 افراد کی گلا کٹی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور بچے شامل ہیں جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں بھی ملا جس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شمسی سوسائٹی ملیر میں گھر سے لاشیں ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے افسوسناک واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔