(ویب ڈیسک) یورپی پرائیویسی قوانین کی پابندی نا کر سکنے اور صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ میں ناکامی پر میٹا کو اربوں روپے جرمانہ کردیا گیا۔
آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (ڈی پی سی) نےفیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی میٹا کو 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ کردیا جو کہ پاکستانی رووپوں میں تقریبا 62 ارب روبے بنتے ہیں۔
ڈی پی سی کا کہنا تھا کہ فیس بک کے متعدد صارفین کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر دستیاب ہونے کی شکایات کے بعد ڈی پی سی کی جانب سےتحقیقات شروع کی گئی اور ڈیڑھ سال کی تحقیقات کے بعد میٹا پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
خیال رہے کہ ستمبر 2021 میں بھی ڈی پی سی نے واٹس ایپ ڈیٹا کے حوالے سے میٹا پر جرمانہ عائد کیا تھا۔