(ویب ڈیسک) بھارت آبدوز سے لانچ ہونے والے نئےبیلسٹک میزائل کا تجربہ کرے گا، 5,400 کلومیٹر طویل نو فلائی زون مطلع کردیا گیا۔
بھارت نے 15 اور 16 دسمبر کیلئے بحر ہند کے ایک بڑے حصے میں ممکنہ میزائل تجربے کی نشاندہی کرتے ہوئے نو فلائی زون کو مطلع کیا ہے،5,400 کلومیٹر نوفلائی زون کو مددنظر رکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ میزائل زیادہ سے زیادہ 5,400 کلومیٹر تک جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاحال بھارت کی جانب سے کو ئی آفیشل بیان سامنے نہیں آیا۔
غور کرنے کی بات یہ ہے کہ ہندوستان نے شمالی کوریا کے حالیہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کی تھی جبکہ خودبھارت نے رواں ماہ اگنی 3 جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا اور ممکنہ طور پر ایک اور میزائل کا تجربہ کرنے جا رہا ہے۔