اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

Nov 29, 2022 | 21:19:PM

(24نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،کسان پیکیج کے تحت زرعی ٹیوب ویلز کیلئے بجلی نرخوں میں3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں  الیکشن کمیشن کیلئے 15 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری،حکومتی اقدامات کی تشہیر کیلئے 2 ارب روپے فنڈز  منظور،کے الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف کی منظوری دیدی گئی،حکومتی بجلی گھروں کو 93 ارب روپے کی ادائیگیوں کی منظوری دی گئی۔

مختلف شعبوں پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی پر نظر ثانی کی منظوری ،تمباکو کی قیمتوں کی منظوری دی گئی،حکومتی بجلی گھروں کو تین اقساط میں ادائیگیاں کی جائیں گی  ۔

مزیدخبریں