آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی اقوام متحدہ میں تقرری ،وزیراعظم نےمنظوری دیدی

Nov 29, 2022 | 21:35:PM

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی اقوامِ متحدہ میں تقرری کی منظوری دیدی۔

فیصل شاہکار سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے پولیس ایڈوائزر برائے پیس آپریشنز منتخب ہوئے ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوائی تھی،فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت سے اقوام متحدہ میں ملازمت کی اجازت طلب کی تھی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تقرری کا باضابطہ نوٹیفیکیشن ایک سے دو دن میں جاری کرے گی،وفاقی کابینہ فیصل شاہکار کی اقوام متحدہ میں دو سال کی تعیناتی کی منظوری دے چکی ہے۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پنجاب حکومت کی منظوری سے رخصت پر ہیں،فیصل شاہکار پولیس سروس آف پاکستان سے وابستہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔

مزیدخبریں