اسلحہ لائسنس پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی کابینہ کا اسلحہ لائسنس کی پالسی تبدیل کرنے کا فیصلہ،اسلحہ لائسنس کی سخت شرائط میں نرمی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ممنوع اور غیر ممنوع لائسنسز کے اجراء کیلئے نئے قوانین واضح کئے جائیں گے ،وفاقی حکومت کو کسی بھی وقت بزریعہ وزارت داخلہ کے پاس کسی بھی شہری کو جاری کردہ لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہو گا،ممنوع لائسنس کیلیے نان فائلر بھی ایک لاکھ روپے کی فیس کے ساتھ لائسنس کیلئے درخواست دے سکے گا ۔
ممنوع اسلحہ کیلئے ٹیکس فائلر کی درخواست کی فیس صرف 50 ہزار روپے ہو گی ۔جبکہ غیر ممنوع لائسنس کیلیے نان ٹیکس فائلر کی فیس 50 ہزار روپے کرنے کی سفارش پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا ایک اور نیا میزائل تجربہ؟ الرٹ جاری
غیر ممنوع لائسنس کے حصول کیلئے فائلر کی درخواست فیس صرف 25 ہزار روپے ہو گی ۔ وزارت داخلہ کی لائسنس پالیسی میں تبدیلی کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش ہو گی۔ وفاقی کابینہ لائسنس پالیسی میں تبدیلی کی حتمی منظوری دے گی۔