بہترین معاشی تعلقات،بینک آف چائنہ نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی: اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بینک آف چائنہ کے صدر سے ورچوئل ملاقات،وزیر خزانہ نے صدر بینک آف چائنہ کو ملکی معیشت پر بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کی کوشش کر رہی ہے ،بینک آف چائنہ نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی،بینک آف چائنہ پاکستان کی فنانشل مدد جاری رکھے،
پاکستان اور بینک آف چائنہ کے مابین بہترین معاشی تعلقات ہیں۔
وزیر خزانہ نے بینک آف چائنہ کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔