(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا استعفیٰ نامنظور کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام لے کر وفاقی وزرا کے وفد کی اسلام آباد میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی رہائش گاہ آمد،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پر مشتمل وفد کی اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات،وفاقی وزرا کے وفد نے اعظم نذیر تارڑ کو وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
وزراء کے وفد نے وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا کہ اعظم نذیر تارڑ وزیر قانون کے منصب پر ذمہ داریاں جاری رکھیں،اعظم نذیر تارڑ کے مستعفی ہونے پر سردار ایاز صادق کو وزیر قانون کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں اور نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا
وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر اعظم نذیر تارڑ بدھ کو وزیر قانون کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھالیں گے ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔