پاکستان کے حالات بدلنے والے ہیں؟اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
ایس آئی ایف سی(خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل) کا قیام اور اس کے بعد نگران حکومتوں بشمول عسکری ادارے کی دن رات محنت کا ثمر ہے کہ آج پاکستان گزشتہ برس کی نسبت تیزی سے اپنے معاشی مسائل پر قابو پا رہا ہے۔مہنگائی ابھی بلند سطح پر موجود ہے لیکن گزشتہ برس کی نسبت اس میں نمایاں کمی ہو ئی ہے۔ڈالر کی پرائس میں بھی کچھ کمی ہوئی اور اسٹاک ایکسچینج اس وقت تمام ریکارڈز توڑ کر 60500 کی سطح پو موجود ہے۔پروگرام’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ ملک میں اسوقت 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جس کا وعدہ ایس آئی ایف سی کے قیام کے وقت ہی کیا گیا تھا اس جانب بھی تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے۔26 نومبر کو نگران وزیر اعظم انوارلحق کاکڑ تین روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچے تھے۔جس کے بعد اس دورے کے دوران کل ایک اہم بریک تھرو ہوا جو پاکستان کے لیے ایک ٹھنڈی ہوا کے جھونکے کی مانند ہے۔کل پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرلیے گئے ہیں۔ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے موقع پر نگران حکومت کے وفاقی وزرا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور نگران وزیر اعلیٰ بھی موجود تھے۔ امید ہے کہ ان معاہدوں کے معاشی ثمرات بہت جلد پاکستان کی معیشت پر بڑے مثبت انداز میں آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی موجودگی میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز پروجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سکیورٹی، لاجسٹکس، معدنیات اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ جس کا اعلان ایک وڈیو پیغام کے ذریعے خود نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کیا۔مزید دیکھیے اس ویڈیو میں