سپورٹس مین سپرٹ کی اعلیٰ مثال، کرسٹیانو رونالڈو نے شائقین کے دل جیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سعودی پرو لیگ میں دورانِ میچ کرسٹیانو رونالڈو نے سپورٹس مین سپرٹ کا شاندار مظاہرہ کر کے شاہقین کے دل جیت لئے۔
دنیائے فٹ بال میں الگ مقام رکھنے والے پرتگال کے سپرسٹار فٹبالر اور سعودی فٹبال کلب ’النصر‘ کے مین سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں دوران میچ سپورٹس مین سپرٹ کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈراپ ان پچز کیا ہیں؟ کیسے اور کیوں تیار کی جاتی ہیں؟ جانیے
دو روز قبل سعودی دارالحکومت ریاض میں کھیلے گئے سعودی پرو لیگ کے میچ میں ایرانی کلب پریس پولیس اور النصر کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، میچ شروع ہونےکے دوسرے ہی منٹ میں رونالڈو مخالف ٹیم کے گول کے بالکل سامنے ڈی میں مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرا کر گر پڑے جس پر ریفری نے النصر کلب کی ٹیم کو پنالٹی دے دی۔
Cristiano Ronaldo waved off his own penalty against Persepolis, telling the referee himself he didn't believe it was a foul.
— CBS Sports Golazo ⚽️ (@CBSSportsGolazo) November 27, 2023
Not something you see every day in football. pic.twitter.com/do8L58tFYJ
ریفری کی جانب سے رونالڈو کو پنالٹی کک ایواڑد ہوتے ہی رونالڈو نے کھڑے ہوتے ہی انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے پنالٹی کک نہ لینے کا اشارہ کیا اور ریفری کو بتایا کہ کھلاڑی جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے ٹکرایا تھا، بعد ازاں ریفری نے مانیٹر پر دیکھنے کے بعد اپنا فیصلہ بدل لیا۔
واضح رہے کہ فٹ بال میں پنالٹی کک سے انکار بہت ہی کم دیکھنے کو ملتا ہے، اسی وجہ سے رونالڈو کی جانب سے پنالٹی کک نہ لینے کے فیصلے سے شاہقین کی جانب سے سپرسٹار کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔