آرمی چیف کی کاوشوں سے یو اے ای کی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری، بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کاوشوں سے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری سے بھارت بوکھلاہٹ کاشکار ہو گیا، آرمی چیف کے خلاف ہی پروپیگنڈا شروع کر دیا۔
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے بھارت میں شدید بے چینی کی لہر جاری ہے ، بھارت پاکستان میں معیشت کی بحالی کیلئے آرمی چیف کے اقدامات کی بدولت بڑھتی غیر ملکی سرمایہ کاری کے ثمرات سے پریشان،بھارتی میڈیا پاکستانی معیشت کے لئے آرمی چیف کی کاوشوں کو منفی انداز میں پیش کرنے لگا،ملکی معیشت کی بحالی کے لیے آرمی چیف کے بروقت فیصلوں کی وجہ سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ''ویل ڈن آرمی چیف'' ٹاپ ٹرینڈبنا توبھارتی تجزیہ نگار نے پاکستان سے بغض کی آڑ میں الزام لگایا کہ”متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری پاکستانی اداروں کی نجکاری کی وجہ بن سکتی ہے“لیکن حقیقت یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ملک میں حالیہ سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے،متحدہ عرب امارات کی ملٹی بلین ڈالر سرمایہ کاری کا مقصدخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے جو بھارت کے لئے تشویش کا باعث ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اہم سیاسی شخصیت کی ن لیگ میں واپسی