(احمد رضا) چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کے میچز پشاور میں منعقد ہونے چاہیے۔
پی ایس ایل9 کی آمد آمد، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بڑا مطالبہ کر دیا ہے کہ اس بار پشاور زلمی کے میچز پشاور میں منعقد کروائے جائیں، پی ایس ایل9 میں میچز کے حوالے سے اب اگر مگر قبول نہیں، پشاورزلمی فینز کا حق ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو ہوم گراونڈ پر کھیلتا دیکھیں۔
واضح رہے کہ پشاور میں پی ایس ایل کے میچز کے حوالے سے ماضی میں متنازعہ بیان آئے تھے، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پشاور سے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا۔