(24 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی 10سال قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم کو باعز ت بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف اپیل واپس لے لی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دے دی ۔
فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پر معاملہ چھوڑا،اللہ نے آج سرخرو کیا،العزیزیہ کا فیصلہ بھی اللہ تعالیٰ پر چھوڑا ہے، صحافی نے سوال کیا کہ دوسرے کیس میں کیا امید ہے،؟
نواز شریف کا ہنستے ہوئے جواب دیا کہ دوسرا کیس بھی اللہ پر چھوڑا ہوا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف ہنستے ہوئے خوشی خوشی کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی چھٹی ،پی ٹی آئی کا 2 دسمبر کو پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان